اہل بیت(ع) نیوزایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کی پولیس نے صوبہ ہلمند میں چار طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے جس میں طالبان کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔
شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمند میں افغان پولیس کے ترجمان نے کہا کہ طالبان نے موسی قلعہ اور سنگین کے علاقوں میں پولیس کی بعض چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں طالبان کےسرغنہ ملا اختر محمد سمیت چار طالبان ہلاک ہوگئے ۔افغان پولیس ترجمان کے مطابق، پولیس اہلکاروں اور افغان عوام کو ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔ طالبان کی جانب سےاس بارے میں ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲